امام مسجد نے صرف6 ماہ میں نماز پنجگانہ میں باقاعدگی کیساتھ تلاوت کرتے ہوئے ختم قرآن پاک مکمل کرلیا

کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ میں ایک امام مسجد نے چھ ماہ کی مدت میں نماز پنجگانہ میں باقاعدگی کے ساتھ تلاوت کرتے ہوئے ختم قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرکے اپنی نوعیت کا نیاریکارڈ قائم کرلیا۔ ذرائع کے مطابق یونین کونسل شاہ پورمیں گورنمنٹ ہائی سکول لال گڑھی کے قریب واقع مسجد ابوذرغفاری کے امام مسجد اور قاری و حافظ نصیراحمد نے یکم ستمبر2021 سے روزانہ تین اوقات فجر’ مغرب اورعشاء کی جہری فرضی نمازوں میں قرآن پاک کی ترتیب وار تلاوت شروع کی تھی جو گزشتہ روز 2 فروری2022 تک جاری رہنے کے بعد قرآن شریف کے30 پاروں کی تلاوت مکمل کرکے چھ ماہ کی مدت میں ختم قرآن پاک کیا اور اس طرح اپنی نوعیت کا ریکارڈ قائم کرلیا۔

یادرہے کہ عموماً رمضان شریف میں صلٰوة تراویح میں مسلمان ختم قرآ ن پاک کا اہتمام کرتے ہیں لیکن کوہاٹ کے اس قاری اور امام مسجد نصیراحمدنے رمضان شریف کے بغیر نماز پنجگانہ میں جہری نمازوں کے دوران چھ ماہ کی مدت میں قرآن پاک کی تلاوت مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں