عُمران ملک بھارت کے تیز ترین بولر بن گئے جانتے ہیں کتنے کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی؟

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے نوجوان فاسٹ بولر عُمران ملک جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے ملک کے سب سے تیز ترین بولر بن گئے۔

بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے جیتا۔بھارت کی کامیابی میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شیوم ماوی نے 4 وکٹیں حاصل کر کے اہم کردار ادا کیا اور اپنی ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری دلوائی۔ممبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں شیوم ماوی کے علاوہ فاسٹ بولر عُمران ملک نے بھی تیز ترین گیند بازی سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں عُمران ملک نے 4 اوورز میں 27 رنز دیکر ناصرف 2 وکٹیں حاصل کیں بلکہ انہوں نے 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی بھی کی جسے اسپیڈ گن نے ریکارڈ بھی کیا۔عُمران ملک سے قبل بھارت کی جانب سے تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ جسپریت بمراہ کے پاس تھا جنہوں نے 153.36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی جبکہ محمد شامی اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 153 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔

متعلقہ خبریں