پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک ہو، فائنل میں ملاقات ہوگی،بھارت سے بھی محبت بھرے پیغامات

لاہور (این این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے پر پڑوسی ملک بھارت سے بھی محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے۔ بھارتی صحافی گورف پنڈت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تصاویر

شیئر کرتے ہوئے مبارک باد دی۔انہوں نے لکھا کہ 27 اکتوبر کو بابر اعظم نے کہا تھا کہ سچ کہوں تو اب سیمی فائنل میں ہمارا پہنچنا بہت مشکل ہے اور 9 نومبر کو بابر اعظم پاکستان کی کپتانی کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں لے گئے۔بھارتی شہری رجت گادے نے کہا کہ پاکستان پہلے بھارت سے ہارا پھر زمبابوے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی ٹیم ہوتی تو حوصلہ ہار جاتی لیکن پاکستان نے لڑائی جاری رکھی اور اب فائنل میں پہنچ چکی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک ہو، فائنل میں ملاقات ہوگی۔بھارتی شہری کیشف شرما نے کہا کہ پاکستان فائنلز سے باہر ہونے والا تھا لیکن کیا زبردست بازی پلٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے فائنل میچ سے اچھی کوئی بات نہیں ہوگی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے پر پڑوسی ملک بھارت سے بھی محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے۔

متعلقہ خبریں