سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

ریاض(ویب ڈیسک)قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ مقابلوں کے لیے سعودی عرب نے براہ راست کوالیفائی کرلیا۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور آسٹریلیا کے مابین کو کھیلے جارہے فیفا ورلڈکپ 2022 کا اہم کوالیفائنگ میچ کے دوسرے ہاف تک بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم سلیم آل داورسی نے میچ کے 65 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ٹیم کو سبقت دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔اس سے قبل آسٹریلیا کو جاپان کے ہاتھوں 0-2 کی شکست کے ساتھ ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے، سعودی عرب پانچ مرتبہ پہلے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں آخری 16 ٹیموں میں شرکت کرچکا ہے۔واضح رہے کہ قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ 2022 رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں