سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامند ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامند ہے، وقت آگیا ہے کہ باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے، وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے پیر کے روز اسلام آباد میں سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ باہمی تعاون کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں تیل کی مؤخر ادائیگی پر فراہمی اور مالی معاونت کی۔وزیر اعظم نے سعودی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک ابھرتا ہوا ملک ہے، پاکستان میں آئی ٹی، زراعت، لائیو اسٹاک،توانائی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پچھلے 75 سالوں میں مثالی رہے ہیں،سعودی عرب نے سیاسی، سفارتی اور معاشی محاذوں پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی مفید رہا، سعودی عرب نے پاکستان میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے، اس اعتماد پر ہم سعودی لیڈر شپ کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ خبریں