آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

میلبورن(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے لیجنڈ اور عظیم ترین لیگ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے تھائی لینڈ میں انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے لیجنڈ اور عظیم ترین لیگ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔میڈیکل ٹیم نے ان کی زندگی بچانے کی پوری کوشش کی۔

آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کے مینجر نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ یاد رہے شین وارن نے 1992 سے 2007 تک کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ شین وارن نے پہلا میچ 2 جنوری 1992 میں بھارت کیخلاف ڈیبیو میں کھیلا اور اپنے کرکٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ 2 جنوری 2007 میں انگلینڈ میں کھیلا۔ شین وارن نے آسٹریلیا کیلئے 145 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 194 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ شین وارن نے ٹیسٹ کرکٹ کیریئر میں 708 اور ون ڈے میچز میں 293 وکٹیں حاصل کیں۔ شین وارن 13 ستمبر 1969ء کو آسٹریلوی شہر وکٹوریہ میں پیدا ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں