پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی،سٹیو سمتھ

پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی،پاکستان میں سکیورٹی بہترین ، ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں، سٹیو سمتھ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہرانے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی۔ آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر سٹیو سمتھ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں۔ شاہین شاہ اور حارث رؤف تیز رفتار فاسٹ باؤلرز ہیں۔

سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔پہلے پریکٹس سیشن میں سٹیڈیم اور پچ دیکھنے کا موقع ملے گا اور کنڈیشنز سے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔سٹیو سمتھ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کچھ سال قبل آسٹریلیا میں کھیلے تھے۔ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔ پاکستان میں سکیورٹی بہترین ہے اور ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں بہترین میزبانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ بطورکھلاڑی آسٹریلیا کے لئے کھیلنے پرخوش ہوں۔ پیٹ کمنز عمدہ کپتانی کررہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 سپنرز ہیں۔

متعلقہ خبریں