ایک اور غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) انگلش سٹار لیام لیونگ سٹون نے پاکستان سپر لیگ کے جاری سیزن سات سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ لیام لیونگسٹون، جنہیں انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز نے 11.50 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا، پی ایس ایل کے بائیو ببل سے ناخوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلے باز ہاتھ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے پشاور زلمی کا ٹریننگ سیشن بھی چھوڑ دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران ان کے ہاتھ میں چوٹ آئی۔ انگلینڈ کے لونگ سٹون پہلی دستیاب پرواز سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہونے کی امید ہے۔ ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیرفین ردرفورڈ نے بھی ذاتی وجوہات کی بناء پر ٹورنامنٹ چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں