دوران میچ وسیم اکرم خود بائونڈری لائن پر آپہنچے، بابراعظم کو ڈانٹ پلادی،سوشل میڈیا صارفین برہم

لاہور (نیوز ڈیسک) کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ملتان سلطانز کیساتھ میچ دوران کپتان بابراعظم پر برس پڑے ۔سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی مسلسل شکست کی وجہ سے وسیم اکرم نے دلبرداشتہ ہوکر بابر اعظم کو میچ کے دوران ڈانٹ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم فیلڈنگ پر کھڑے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بابراعظم وسیم اکرم کے سامنے سہمے سہمے لگ رہے ہیں ۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مقابلے کے آخری لمحات میں وسیم اکرم خود باونڈری لائن پر آپہنچے اور وہاں کھڑے کپتان بابر اعظم کی حکمتِ عملی سے مطمئن دکھائی نہیں دیے اور انہیں ڈانٹ پلا دی۔

سوشل میڈیا پر صارفین وسیم اکرم کے اس رویے کی شدید مذمت کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل 7 میں ابھی تک ایک بھی کامیابی نہیں سمیٹ سکی اسے مسلسل 8 میچوں میں شکست کاسامنا کرنا پڑا ۔ کراچی کنگز پہلی ٹیم ہے جو پی ایس ایل 7 سے باہر چکی ہے ۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کو ملتان سلطانز سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 174 رنز بنائے ، جو کلارک نے 40، شرجیل خان نے 36 اور عماد وسیم نے 32 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 2 جبکہ رومان رئیس، بلیسنگ موزاربانی، عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے 1،1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ملتان سلطانز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناکر باآسانی کامیابی اپنے نام کرلی۔

متعلقہ خبریں