لیلیٰ زبیری نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے وومن ونگ کی ممبر بن گئیں۔پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بعد اب عوام کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی کھل کر پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وومن ونگ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مشہور اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے نوجوان طبقے سمیت پاکستانیوں سے مخاطب ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز کے معروف اداکار پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کررہے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا پر لیلیٰ زبیری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ نے نوجوانوں طبقے سمیت خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب عمران خان کے 2 جولائی کے اسلام آباد والے جلسے میں ضرور شرکت کریں۔لیلیٰ زبیری نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں سے نکلیں اور جلسے کو کامیاب بنائیں کیونکہ ہم پاکستان کے لیے نکل رہے ہیں، ہم پاکستان کے موجودہ مسائل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں