عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے ایک اور شادی کی اجازت دے دی

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کو ان کی تیسری اہلیہ نے ایک اور شادی کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کہا کہ میں نے انہیں یہ بھی اجازت دے دی کہ اگر مزید شادی کرنی ہے تو کرلیں۔عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اس لڑکی نے شادی کے بعد یہ تک کہہ دیا کہ مجھے بس آپ مل گئے اب آپ جس سے چاہیں شادی کرلیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے کہا کہ میں نے انہیں چوتھی شادی کی اجازت دی ہے کیونکہ یہ میرا حق نہیں ہے کہ میں انہیں روکوں، ان کی اپنی مرضی ہے یہ کریں یا نہ کریں۔اگر میں انہیں محبت دوں گی تو یہ میری طرف ہی رہیں گے، بصورتِ دیگر یہ اور شادی کرلیں گے جس پر مجھے اعتراض نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ سے نکاح کیا۔ دو روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تیسری بیوی کے ہمراہ تصویر شئیر کی۔ اور کیپشن میں لکھا کہ گذشتہ رات میں نے 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ کے ساتھ نکاح کر لیا۔ دانیا ایک مہذب نجیب الطرفین سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جس کا تعلق پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے۔انسٹا گرام پوسٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ اور گذشتہ شادی سے متعلق کہا کہ میں ایک اندھیری سرنگ سے نکل کر آیا ہوں، میں غلط سمت میں مڑ گیا تھا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اس شادی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی کے ہمراہ کئی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کئی تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں