نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ نادیہ خان کی جانب سے پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی کو بھیجے گئے پچاس کروڑ ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی پی رہنما، نادیہ خان کی سوشل میڈیا کی ذریعے تضحیک کررہی ہیں۔نوٹس کے متن میں لکھا ہے کہ شرمیلا فاروقی اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں سے نادیہ خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنا رہی ہیں، تضحیک آمیز سوشل میڈیا پوسٹوں سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

’انیسہ فاروقی کا نادیہ خان دل سے احترام کرتی ہیں، شادی کی تقریب میں اپنا وی لوگ بنایا تھا وہ انیسہ فاروقی کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتی تھیں۔‘متن کے مطابق شرمیلا فاروقی نادیہ خان کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد سوشل میڈیا پوسٹیں کررہی ہیں، شرمیلا فاروقی نادیہ خان سے غیر مشروط معافی مانگیں۔ہرجانے کے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی معافی نامہ سوشل میڈیا پر بھی جاری کریں، وہ 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ نادیہ خان قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہیں۔

متعلقہ خبریں