بلاول داماد بننا چاہیں گے تو خوشی سے قبول کروں گی، نادیہ خان

لاہور (نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں شرکت جس میں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دئیے۔اینکر شہزاد اقبال نے نادیہ خان سے سوال کیا کہ اگر بلاول داماد بننا چاہیں تو خوشی خوشی قبول کریں گی؟ اس پر نادیہ خان حیران ہوئیں اور ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے،بعدازاں انہوں نے سوال کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اچھی بات یہ ہو گی کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں پھر شادی کریں۔نادیہ خان نے ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی اس ملک کی واحد امید ہیں لیکن اب انہیں چاہئیے کہ وہ لوگوں کو گھبرانے دیں۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ وہ اب سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہیں اور انہیں اب احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کی کمی ہے۔یہ اہم نہیں کہ میں مستقبل میں کون سی پارٹی میں شامل ہوتی ہوں، میں جو بھی کام کروں گی وہ سب کو نظر آئے گا۔اداکارہ نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ والے معالے پر تبصرے سے گریزکیا اور کہا کہ 50 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50کروڑ آئیں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو ان کی والدہ کی متنازع ویڈیو پر 50 ملین (5 کروڑ روپے ) کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا۔شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے نوٹس میں کہا تھا کہ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ہتک آمیز ویڈیو شائع کی ہے جس میں انہوں نے ان کی والدہ انیسہ فاروقی کی پرئیوایسی کی خلاف ورزی کی اور ان کی میک اپ لٴْک کا مذاق اڑایا۔ نوٹس میں شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کو 15 دن کا وقت دیا گیا کہ وہ نہ صرف اپنے ریمارکس واپس لے بلکہ معافی بھی مانگے اور 50 ملین بطور معاوضہ ادا کرے۔ شرمیلا فاروقی کے ہتک عزت کے نوٹس کے جواب میں نادیہ خان نے بھی اپنے وکیل کے توسط سے شرمیلا فاروقی کو ان کے خلاف توہین آمیز ریمارکس استعمال کرنے پر 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجاتھا۔

متعلقہ خبریں