شرمیلا فاروقی کا نادیہ خان سے جھگڑا ختم کرنے سے انکار، معاملہ ختم کرنے کیلئے بڑی شرط رکھ دی

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے میزبان نادیہ خان سے جھگڑا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادیہ خان معافی مانگیں تو معاملہ ختم کر سکتی ہوں ، جب تک وہ معافی نہیں مانگیں گی میں تنازع ختم نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے ویڈیو ہٹانے کا کہا تو نادیہ خان نے جواب دیا کہ مجھے تنگ مت کرو۔قبل ازیں نادیہ خان نے ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی اس ملک کی واحد امید ہیں لیکن اب انہیں چاہئیے کہ وہ لوگوں کو گھبرانے دیں۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ وہ اب سیاست میں دلچسپی لینے لگی ہیں اور انہیں اب احساس ہوا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کی کمی ہے۔یہ اہم نہیں کہ میں مستقبل میں کون سی پارٹی میں شامل ہوتی ہوں، میں جو بھی کام کروں گی وہ سب کو نظر آئے گا۔اداکارہ نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ والے معالے پر تبصرے سے گریزکیا اور کہا کہ 50 کروڑ جائیں گے نہیں بلکہ 50کروڑ آئیں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو ان کی والدہ کی متنازع ویڈیو پر 50 ملین (5 کروڑ روپے ) کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا۔ شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے نوٹس میں کہا تھا کہ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ہتک آمیز ویڈیو شائع کی ہے جس میں انہوں نے ان کی والدہ انیسہ فاروقی کی پرئیوایسی کی خلاف ورزی کی اور ان کی میک اپ لٴْک کا مذاق اڑایا۔نوٹس میں شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کو 15 دن کا وقت دیا گیا کہ وہ نہ صرف اپنے ریمارکس واپس لے بلکہ معافی بھی مانگے اور 50 ملین بطور معاوضہ ادا کرے۔ شرمیلا فاروقی کے ہتک عزت کے نوٹس کے جواب میں نادیہ خان نے بھی اپنے وکیل کے توسط سے شرمیلا فاروقی کو ان کے خلاف توہین آمیز ریمارکس استعمال کرنے پر 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجاتھا۔

متعلقہ خبریں