چوروں کو قومی اثاثے فروخت کرنیکی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کو قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی قیادت کرائم منسٹر کر رہے ہیں۔انہونے کہاکہ شریف خاندان کے ساتھ زرداری کی کرپشن پر بھی کتابیں لکھی جا چکی ہیں، یہ لوگ 30 سالوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور موجودہ معاشی بدحالی کے ذمے دار ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے پر امپورٹڈ حکومت پر کیسے اعتماد کیا جا سکتا ہی قومی اثاثوں کی فروخت پر طریقہ کار اور قانونی جانچ پڑتال کیسے نظر انداز ہوسکتی ہی سابق وزیراعظم نے لکھا کہ قوم ان پر اپنے قومی اثاثے سپرد کرنے پر کبھی اعتماد نہیں کرے گی۔ چوروں کو قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں