فیاض الحسن چوہان کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کا انکشاف

اسلا آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی ہیں جس میں انہیں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ۔فیاض الحسن چوہان نے الزام نائب صدر ن لیگ مریم نواز پر عائد کرتے ہوئے خبردار کر دیا ۔ فیاض الحسن چوہان کے مطابق انہیں کہا گیا کہ دو دن کے اندر اندر پارٹی چھوڑ دیں ورنہ برے نتائج کےلیے تیار ہو جائیں،میں نے بھی جواباَ ان کی خوب عزت افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ میں اربابِ اختیار کو اس سازش کے حوالے سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مجھے نامعلوم کالز کے ذریعے پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں کون دے رہا ہے۔بیگم صفدر اعوان کا سٹریٹیجک میڈیا سیل کمال عیاری سے اداروں اور عوام کے درمیان خلیج اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔2015ء میں بھی مریم نواز کا میڈیا سیل یہی کام کرتا تھا۔نوکالر آئی ڈی سے کال آنے پر سمجھا جاتا ہے کہ شاید یہ ادارے کی طرف سے فون آیا ہے تاہم یہ ایک ٹیکنالوجی ہے جس سے کوئی بھی بندہ سافٹ وئیر استعمال کرتے ہوئے کال کرے گا تو اگلے بندے کو ’ نوکالر آئی ڈی‘ شو ہو گا۔بیگم صفدر اعوان کا میڈیا سیل عوام اور اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہا ہے تاہم میں انہیں خبردار کر رہا ہوں کہ یہ سب چھوڑ دو کیونکہ اس سازش کے ذریعے آپ پاک فوج کے لیے محبت کم نہیں کر سکتے۔فیاض الحسن چوہان نے عدالتوں سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نو کالر آئی ڈی سے پی ٹی آئی قائدین کو دھمکایا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے

متعلقہ خبریں