پی ٹی آئی گروپ ٹوٹ کر ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں،عطاتارڑ کا دعویٰ

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کرالزام لگانا شروع کر دئیے۔ایک جگہ بھی دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کرسکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی گروپ ٹوٹ کر ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں،الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے بہانے بنائے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن والے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول آجائے تو پھر تبادلے نہیں ہو سکتے،لیکن تبادلے بھی جاری ہیں۔

غیر قانونی طور پر ووٹ کا اندراج بھی کیا جا رہا ہے،الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکتا۔انکا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے حکومت کو نظر آ رہا ہے،عید کے بعد ان اقدامات کیخلاف پیٹشن دائر کریں گے۔اسد عمر نے کہا کہ ہمارے نمائندوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں،پنجاب میں اے سی اور ڈی سی کی نمبردار اور دیگر اراکین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔خود داری کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لوگوں پر مقدمات کئے جا رہے ہیں،جبکہ ہمارے لوگوں پر ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں۔لوگوں کو ہراساں کرکے قابو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہزاروں ووٹ ایسے ہیں جن کا حلقوں سے تعلق نہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک میں انصاف کا تماشہ عوام دیکھ رہے ہیں۔عوام کی زبان اور ذہن کھل چکے ہیں،جو غلط ہے اسے غلط کہا جائے گا۔2جون کوالیکٹورل رولزجاری کیےگئےجس میں نئےووٹ بھی آگئے۔انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ووٹ ایک سےدوسرےحلقےمیں منتقل کیےجارہےہیں۔پنجاب میں غیرقانونی تبادلےجاری ہیں۔ن لیگ جانتی ہےکہ وہ پنجاب سےجانیوالےہیں۔

متعلقہ خبریں