ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں،سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں۔سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر دوسرے دن ایک نیا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔حکومت پے در پے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہو جائے۔ہمارے کس ایک وزیر پر بھی کرپشن کا کیس نہیں ہے، سولر کا ایک سکینڈل ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہئیے۔فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے شو ہر کیلئے اربوں روپے کی لابنگ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر کی نوکری کی وجہ سے اربوں کی تمباکو انڈسٹری کو مرعات دی جارہی ہیں۔فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ عمران ریاض اور حلیم عادل شیخ کو اغوا کیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے عمران ریاض کا کیس لاہور کی حدود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آتی ہے،اسلام آباد میں بچوں اور عورتوں پر شیلنگ کی گئی۔ کبھی مارشل لاء کے دوران ایسا نہیں ہوا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں کرپشن فری حکومت کی تھی،عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے باہر نکلنا ہوگا،آج ہم نے ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے،حق گھر بیٹھے نہیں ملتے چھیننے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے دورے پرنکلے ہیں۔عمران خان آج ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرینگے۔شیریں مزاری کا کہنا ے کہ گرینڈ ڈائیلاگ تو وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت میں آنے گرینڈ ڈائیلاگ کیا کریں گے۔

متعلقہ خبریں