مریم اورنگزیب نے اپنے شوہر کیلئے اربوں روپے کی لابنگ کی،فواد چوہدری

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے شو ہر کیلئے اربوں روپے کی لابنگ کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر کی نوکری کی وجہ سے اربوں کی تمباکو انڈسٹری کو مرعات دی جارہی ہیں۔فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ عمران ریاض اور حلیم عادل شیخ کو اغوا کیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے عمران ریاض کا کیس لاہور کی حدود تھی۔ انکا کہنا تھا کہ اب پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آتی ہے،اسلام آباد میں بچوں اور عورتوں پر شیلنگ کی گئی۔ کبھی مارشل لاء کے دوران ایسا نہیں ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں کرپشن فری حکومت کی تھی،عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے باہر نکلنا ہوگا،آج ہم نے ملک گیر احتجاج کی کال دے رکھی ہے،حق گھر بیٹھے نہیں ملتے چھیننے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے دورے پرنکلے ہیں۔عمران خان آج ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرینگے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاسی مخالفین کے فون ریکارڈ کرواتے تھے،عمران خان تو خود کہہ چکے ہیں کہ ریکارڈنگ ہونی چاہیے،بشر یٰ بی بی نے کہا تھا سائفر کو غداری سے جوڑو،28مارچ کو سائفر بشریٰ بی بی کی ہدایت پر جیب سے نکالا گیا،دوسروں کی آڈیو آجائے تو دھمال ڈالتے ہیں،عمران خان ایک ڈھونگ رچا رہے ہیں،وہ تب بولتے ہیں جب ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے آجائے،انکے چار سالہ دورمیں نیب نیازی گٹھ جوڑ بنا رہا،جبکہ چار سال کس طرح بنی گالہ میں بزنس ڈیلز ہوتی رہیں ۔انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو کہتے تھے بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں،انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی مخالفین کے خلاف ٹرینڈ چلانے کی ہدایات دیتی رہیں۔

متعلقہ خبریں