لاہور ہائیکورٹ فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا،فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی۔جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلے میں کئی خامیاں ہیں۔لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلالی ہے۔ہائی کورٹ فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں۔پی ٹی آئی کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب اور سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے 4 ایک کی بنیاد پر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں۔عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کل 4 بجے ہاؤس کا 40 واں سیشن بلایا جائے۔عدالت نے عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ بحال کیا جاتا ہے۔عدالت نے ڈی سیٹ ہونیوالے 25 ووٹ نکال کر ووٹنگ کا حکم دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلی اور وزیراعظم دونوں نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیے۔

متعلقہ خبریں