چین سے2ارب30 کروڑڈالراسٹیٹ بینک کےاکاونٹ میں منتقل ہوگئے،وزیرخزانہ

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے اچھی خبر آگئی۔چین نے 2ارب30 کروڑڈالر پاکستان کو منتقل کردئیے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر ڈالر منتقل ہونے کی خوشخبری سنائی ،انکا کہنا تھاکہ چین سے2ارب30 کروڑڈالراسٹیٹ بینک کے اکاونٹ میں منتقل ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ چین سے دیا گیا قرضہ کمرشل ہوگا،قرض کیلئےچینی بینکوں کے کنسورشمیم کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا،اس قرض سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا،یاد رہے کہ گزشتہ دنوں، چینی کنسورشیم نے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا معاہدہ کیا، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ رقم آئندہ چند روز میں پاکستان کو مل جائے گی،رقم فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی کنسورشیم آف بینکس نے 2.3 ارب ڈالر قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیے، پاکستان کی جانب سے قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، معاہدے کے تحت یہ رقم چند روز میں پاکستان کو مل جائے گی۔

رقم کیلئے سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔مزید برآں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج میں ایک سال کی توسیع ملنے کی توقع ہے،انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی رقم بڑھنے کا امکان ہے جبکہ آئی ایم ایف سے بنیا دی طور پر بجٹ اور مالیاتی اقدامات پر اتفاق ہوا ہے،دوسری جانب مٰیڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ اگلے بجٹ میں ٹیکس وصولیاں کا ہد ف 7 ہزار 5 ارب روپے سے بڑھا کر 7 ہزار 450 ارب روپے کرنے پر اتفاق ہو اہے ، جبکہ کسٹم وصولی کا ہد ف 950 ارب روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 5 ارب کرنے پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ خبریں