فلور ملوں نے آٹےکی قیمت بڑھا دی ،20 کلوتھیلے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کی قیمت میں اضافہ،حکومت نے سرکاری گندم کاکوٹہ بند کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی فلور ملوں نے آٹےکی قیمت بڑھا دی 20کلو آٹےکا تھیلا 1100 سے بڑھ کر 1300 روپےکا ہوگیا، جنوبی پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1250روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ روٹی کی قیمت برقرارہے۔ جیو نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1250روپے میں بیچا جارہا ہے۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کاکوٹہ بند ہے، مارکیٹ سےگندم خرید رہے ہیں اس لیے آٹےکی قیمت بڑھاناپڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئی گندم 2300 روپےمن مل رہی ہےجب کہ پچھلے سال قیمت 1800روپے تھی تو آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا۔نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق ابھی روٹی کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ نہیں ہوا، ایسے فیصلے ضلعی انتظامیہ کرتی ہے۔چند روز قبل وزیراعظم شہبازشریف نے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں عید تک10 کلو آٹے کا تھیلا 550 سے کم کرکے400 روپے، رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی70 روپے فی کلو کردی گئی، انہوں نے کہا تھا کہ دیگرصوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد اجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان المبارک میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا، اجلاس میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، صوبائی چیف سیکریٹریز نے وزیراعظم کو قیمتوں اور اشیا کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعظم شہبازشریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں عید تک 10 کلو آٹے کا تھیلا 550 سے کم کرکے 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 75 سے 70 روپے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دیگر صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں، صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلوچستان اور آزاد کشمیر کی امداد کریں، وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔مزید برآں دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر آٹا سستا کردیا گیا، وفاقی حکومت نے پنجاب بھر میں یکساں نظام لاگو کردیا ،فلو ملز صرف10 کلو سبز تھیلے کی پیکنگ میں سپلائی دیں گے ، فلوملز جمعرات سے آٹا کی سپلائی شروع کریں گی۔ پہلے صرف رمضان بازاروں میں10 کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں دستیاب تھا۔ محکمہ خوراک فلوملز کو 1600 روپے فی من پر گندم دے گا، اب پنجاب بھر میں 10کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں دستیاب ہوگا۔

متعلقہ خبریں