چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالتی کارروائی اب لائیو اسٹریمنگ پر دکھائی جائے گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چیف جسٹس اطہر من اللہ کا بڑا فیصلہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی لائیو اسٹریمنگ پر دکھائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اب تمام عدالتی کارروائی براہ راست دیکھی جا سکے گی۔اس حوالے سے ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا ہے۔

ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔ ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی براہ راست عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔ چیف جسٹس نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائی کورٹ رپورٹرز سے تجاویز بھی طلب کر لیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں