حکومت کا ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کا انجن اسٹارٹ کر دیا ہے، اب اس کو پٹڑی پر ڈالنا ہے ، ریلوے کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی جائے گی ، ریلوے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ وقت پر ملے گی اور کسی کو ریلوے سے نہیں نکالا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں موقع ملا ہم ملک اور اداروں کی خدمت کریں ، ریلوے میں جو قابل افسران ہیں وہ کام کریں گے ، خرابیاں ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے ، ہمارے پاس وقت نہیں ،اس لیے انتقام لیں گے اور نہ ہی کسی کے خلاف بات کریں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان ریلوے نے عید کے لیے 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ، پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی ، جن میں سے 2 ٹرینیں کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کے لیے چلائی جائیں گی جب کہ ایک ٹرین کوئٹہ سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی ، پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینیں چلانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں