پہلی بار کھلاڑی سے پالاپڑا تو سب اناڑیوں کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں ، اسد عمرکا بیان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انساف کے رہنماء وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں ، پوری قوم نے سیاست کے اناڑیوں اور حقیقی کھلاڑی میں فرق دیکھ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مک مکا اور نوراکشتی سے اناڑیوں نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا تھا ، سیاست ان کے بس میں کبھی تھی نہ آئندہ ہو گی ، اسی لیے تاریخ میں پہلی بار حقیقی کھلاڑی سے پالا پڑا تو سب اناڑیوں کی ’کانپیں ٹانگ‘ رہی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کے ایک حصے پر جتھوں کی یلغار اصل مقابلے سے فرار کی بھونڈی کوشش ہے ، عام انتخابات میں شکست کے غم سے نکلے نہیں کہ عدم اعتماد کی ہزیمت ان کی راہ تک رہی ہے ، کسی کو داخلی امن سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں دیں گے ، قوم نے ان سے کہیں زیادہ سفاک اور درندہ صفت لشکروں کو شکست کی دھول چٹائی ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف کیے گئے لانگ مارچ کے شرکاء جب اسلام آباد پہنچے تو اس موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیالوں سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی زبان ایسی پھسلی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے جوش خطابت میں ٹانگیں کو ’کانپیں‘ اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ اسلام آباد کو ہلا رہا ہوں اور اسلام آباد میں ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘۔

متعلقہ خبریں