تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی،ترجمان وزیر خزانہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان وزیر خزامہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی ، گیس کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اب میرے گھر پر سوئی ہوئی گیس معمول کے مطابق آ رہی ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 15,20 ڈالر نہ بڑھی تو پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کے مقابلے میں پٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔

گیس بحران سے متعلق انہوں نے کہا کہ گیس کی سپلائی کافی بہتر ہو چکی یے، میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل ہو۔قبل ازیں ایک بیان میں ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جتنا کام پی ٹی آئی کی 3 سال میں سی پیک پرہوان لیگ کی 5 سالہ دور میں نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ تاثر دیا گیا سی پیک کی رفتار سست کردی گئی اور موجودہ حکومت میں چین پاکستان سے ناراض ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ حقیقت میں جتنا کام پاکستان تحریک انصاف کے تین سالوں میں سی پیک پر ہوا اتنا ن لیگ کے پانچ سالوں میں نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اپنے طویل مدتی مقاصد کے حصول کے لئے خاموشی سے کام کرتے رہے ہیں۔مزید کہا اپوزیشن کے لیے صرف مایوسی ہی ہے۔

متعلقہ خبریں