روس سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کیا جاسکتا ہے، لیکن یہ امریکا اور یورپ کو ناراض نہیں کریں گے،شوکت ترین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق وزیرخزانہ، سینیٹرشوکت ترین نے کہا ہے کہ نچلے طبقے کیلئے گیس 3.5 فیصد اور بجلی 75 فیصد بڑھ جائے گی،روس سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کیا جاسکتا ہے،لیکن یہ امریکا اور یورپ کو ناراض نہیں کریں گے، حکومت مہنگائی بھی بڑھا رہی اور عوامی ریلیف پروگرام بھی ختم کررہی ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے کامیاب پاکستان، جوان اور میرا پاکستان میرا گھر پروگرام ختم کردیے، غریب کی کمر توڑ دی گئی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے، نچلے طبقے کیلئے گیس 3.5 فیصد اور بجلی 75 فیصد بڑھے گی، حکومت مہنگائی بڑھا رہی ہے اور عوام کے ریلیف پروگرام بھی ختم کررہی ہے۔ہماری حکومت میں سی پی آئی 11فیصد اور ایس پی آئی 14 فیصد تھی لیکن اس وقت یہ مہنگائی مارچ کررہے تھے، ان کے دور میں اب سی پی آئی 21.3 فیصد اور ایس پی آئی 32 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی جہنم بنا دی گئی ہے، ان لوگوں کو کیوں لایا گیا جب ہماری حکومت اچھا خاصہ کام کررہی تھی، مہنگائی اپنے عروج پر ہے جبکہ متوسط طبقات پس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب پاکستان، کامیاب جوان اور میرا پاکستان میرا گھر پروگرام ختم کردیے ہیں، ان پروگراموں کو ختم کرنے سے عوام مزید مشکلات میں مبتلا ہوجائیں گے، بھارت بنگلادیش، سری لنکا روس سے تیل درآمد کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ ہم روس سے تیل کی درآمد میں تبادلے کا اصول طے کرسکتے ہیں، ہم روس سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کرسکتے ہیں۔حکومت عوام پر مصائب بڑھائے گی لیکن امریکا اور یورپ کو ناراض نہیں کرے گی۔اے آروائی نیوز کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ اس وقت معیشت موجودہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے،موجودہ حکومت کو معیشت میں دلچسپی نہیں اپنے کیسز میں دلچسپی ہے،آئی ایم ایف نے احتساب سے متعلق قانون میں ترمیم کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو تین مہینے ہوگئے اب بہانے بنانا چھوڑ دیں ،اپریل میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یکم مئی سے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہا آئی ایم ایف ان کو پیسے نہیں دے رہا۔

متعلقہ خبریں