مہنگائی کے طوفان کی زد میں پی ٹی آئی تو آئے گی کہیں اتحادی بھی نہ آجائیں

گجرات (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئرمرکزی رہنماء چودھری وجاہت حسین نے کہا ہےکہ مہنگائی کی زد میں پی ٹی آئی تو آئے گی غور کررہے کہیں اتحادی بھی نہ آجائیں، چودھری شجاعت نے واضح کردیا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، ق لیگ 10روز انتظار کے بعد عوامی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بدلتی صورتحال کا جائزہ ضرور لینا چائیے، چودھری مونس الٰہی کے حکومت کا ساتھ دینے کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ مہنگائی کے اس طوفان میں پی ٹی آئی تو زد میں آئیگی لیکن غور کررہے ہیں کہیں اتحادی نہ آجائیں، چودھری شجاعت نے واضح کردیا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، 10 روز انتظار کیا جائے گا پھر ق لیگ عوامی تائید کے ساتھ عوامی فیصلہ کرے گی۔

چودھری وجاہت نے کہا کہ نوازشریف کے بتائے بغیر سعودی عرب چلے جانے پر ق لیگ نے راستے الگ کیے تھے، آنے والے کل اور گجرات کی بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء کامل علی آغا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مونس الٰہی نے جب کہا کہ آپ اپنے بندوں کو سنبھالیں کہ وہ پریشان نہ ہوں، جس پر وزیراعظم نے اس مشورے کو بڑا زبردست مشورہ قرار دیا ، ا سکے بعد حکومت کے اندر اس قدر بے چینی اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے کہ وفاق اور پنجاب کے اندر وزارتیں بانٹتے پھریں، یہ تو خود اپنی پریشانی اور گھبرانے کو سنبھال نہیں پائے، باقی مونس نے جو کہا تھا وہ پارٹی کے اس دن تک کے فیصلے سے متعلق تھا، مونس کے کہنے کا مطلب تھا کہ ہمارا پانچ سال کا معاہد ہ ہے ، ہم کوشش کریں گے کہ ان کا مینڈیٹ پورا ہو۔

یہی صورتحال قائم رہی ہے، لیکن چودھری پرویزالٰہی کہتے ہیں کہ ملک کے اندر مطلع ابر آلود ہے، جب صاف ہوگا تو سب کچھ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔ ان ساری چیزوں کو ملا کر دیکھیں تو کل کی میٹنگ میں ممبران اسمبلی بہت زیادہ پریشان تھے، کیونکہ مہنگائی اور امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے عام آدمی بہت پریشان ہے اس لیے ممبران اسمبلی بھی پریشان ہے، ہم حکومت کو دن میں کئی کئی بار کہتے رہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کریں اور عام آدمی کو ڈلیور کریں، ورنہ پی ٹی آئی سمیت اتحادیوں کا الیکشن میں اترنا مشکل ہوجائے گا۔پارٹی میٹنگ میں ان ساری چیزوں پر مشاورت ہوئی، کہ حالات بڑے تشویشناک ہیں ، ہر منٹ نیاسیاسی منظربن رہا ہے، اس لیے پارٹی قیادت کو مینڈیٹ دیا گیا کہ وہ حالات کو دیکھ کر فیصلہ کرسکیں ، پوری پارٹی نے چودھری پرویزالٰہی کو ہر لحاظ سے بااختیار بنایا گیا ہے۔ پارٹی اجلاس میں تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ فنڈز کی فراہمی اور ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں، امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں، مہنگائی اور بے روزگاری شدت سے بڑھتی چلی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں