وزیراعظم کا جی 13منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں G-13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا، دورے سے وزیرِ اعظم کا سٹاف، متعلقہ حکام اور وزراء بھی بے خبر تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے منصوبے جی13 کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے جی 13 منصوبے کی سائٹ کے سرپرائز دورے سے وزیراعظم کا اسٹاف، متعلقہ حکام اور وزرا بھی بے خبر رہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل اور اسٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پرلےجایا گیا۔ جہاں علی الصبح منصوبے پر پہنچنے پر کام کرنے والا سٹاف اور حکام موجود نہ پائے گئے۔

کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا، جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی، وزیرِ اعظم نے اچانک دورہ ذرائع سے منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا۔وزیراعظم کے پہنچنے پر منصوبے پر کام کرنے والا عملہ اور حکام موجود نہیں تھے، جس پر وزیراعظم نے عملے اور حکام کی غیر حاضری کا سختی سے نوٹس بھی لیا۔ وزیراعظم عمران خان کے جی 13 منصوبے پر اچانک دورے پر اعلیٰ حکام میں کھلبلی مچ گئی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کنسٹرکشن سائٹ مینجر سے بریفنگ لی، جس کے بعد وزیراعظم نے منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کر دی ۔ وزیراعظم عمران خان کے جی 13 منصوبے کے دورے کے ویڈیو مناظر بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے جی 13 منصوبے کے اچانک دورے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ خبریں