دورہ لاہور ادھورا چھوڑ کر اچانک اسلام آباد کیوں جارہا ہوں، کونسی بڑی وکٹ اڑانے لگا ہوں ، عمران خان نے خود ہی بتاکرملکی ہلچل مچادی

لاہور (نیوز ڈیسک)عمران خان کی اچانک اسلام آباد روانگی کی اہم ترین وجہ سامنے آ گئی ۔۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اہم ترین وکٹ گرنے والی ہے اس لئیے اسلام آباد جا رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اچانک اسلام آباد روانگی کی وجہ سامنے آگئی ۔۔عمران خان نے لاہو ر ائیر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑی وکٹ گرنے جا رہی ہے اس لئیے اسلام آباد جا رہا ہوں ۔کسی بہت بڑی شخصیت نے تحریک انصاف میں شمولیت

کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس موقع پر عمران خان نے نہایت پرجوش انداز میں کہا کہ پارٹی میں بڑا سیلاب آنے والا ہے۔۔تحریک انصاف سونامی پلس بننے والی ہے۔اس موقع پر ایک صحافی کا کہنا تھا کہ آپ کی چہرے کی خوشی بتا رہی ہے کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ بات نہیں بتا سکتا ۔یاد رہے کہ کچھ ہی دیر پہلے خبر آئی تھی کہ عمران خان سیکیورٹی خدشات کے باعث دورہ لاہور ادھورا چھوڑ کر اسلام آباد روانہ ہوں گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں