شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ میاں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے،خرم دستگیر

گوجرانوالہ (این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی،

جن لوگوں کے گھر سولر لگے ہیں ان کیلئے کوئی تبدیلی نہیں، اکتوبر سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی آجائے گی۔آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔وفاقی وزیر نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہاکہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کرلیں، آخر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اگر عوام کے خیر خواہ ہیں تو ان کو خیر پور ناتھن شاہ جانا چاہیے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز کے اختلاف کا سوال ہوا تو خرم دستگیر نے جواب دیاکہ مریم نوازپارٹی کی نائب صدرہیں پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے۔ خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہاکہ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، جن لوگوں کے گھر سولر لگے ہیں ان کیلئے کوئی تبدیلی نہیں، اکتوبر سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی آجائے گی۔

متعلقہ خبریں