کوئٹہ (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہو گیا۔
A Pakistan army aviation helicopter which was on flood relief operations in Lasbela, Balochistan lost contact with ATC. 6 individuals were on board including Commander 12 Corps who was supervising flood relief operations in Balochistan. Search operation is underway.DTF
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2022
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر جو لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، اے ٹی سی سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد جہاز میں سوار تھے جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ہو جانے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔