اشرف غنی ملک سے بھاگتے ہوئے ڈالروں سے بھری گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر ساتھ لے گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) افغانستان میں روسی سفارتخانے نے انکشاف کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ملک سے بھاگتے ہوئے ڈالرز سے بھری گاڑیاں ساتھ لے کر گئے۔افغانستان میں روس کے سفارتخانے نے مزید انکشاف کیا کہ اشرف غنی ملک سے بھاگتے ہوئے امریکی ڈالرز سے بھری ہوئی 4 گاڑیاں ساتھ لے کر گئے۔وہ ڈالرز سے بھرا ہیلی کاپٹر بھی ساتھ لے گئے۔جگہ نہ ہونے کے باعث کیش کی بڑی مقدار چھوڑنی بھی پڑی۔ملک چھوڑنے والے افغان صدر کے مشیر طارق فرھادی نے کہا کہ اشرف غنی کے ہمراہ 200 افراد کابل چھوڑ کر فرار ہوئے۔

جبکہ دوسری جانب تاجکستان نے اشرف غنی کی ملک میں موجودگی کی تردید کر دی۔تاجک وزارت خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا طیارہ تاجکستان کی حدود میں نہ تو داخل ہوا اور نہ ہی طیارے نے یہاں لینڈ کیا۔یہاں تک کہ تاجکستان کو اس معاملے میں افغان حکام کی کوئی درخواست بھی موصول نہیں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر ممکنہ طور پر ازبکستان میں موجود ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ خیال رہے کہ اشرف غنی نے طالبان کی تیز رفتار پیش رفت کو دیکھتے ہوئے ملک چھوڑ دیا تھا۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا انخلا باقاعدہ مذاکرات کے نتیجے میں ممکن ہوا ۔بعض ذرائع کے مطابق اشرف غنی اس وقت تاجکستان میں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں افراد تاجکستان کے درالحکومت دوشنبے میں ہیں اور ان کے وہاں سے کسی تیسرے ملک روانہ ہونےکا امکان ہے۔ سابق افغان صدر اشرف غنی کی بیرون ملک روانگی کی مختصر ویڈیو سامنے آئی۔ جس میں دیکھا گیا کہ اشرف غنی دن کے اجالے میں خاموشی سے بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں۔ اشرف غنی پرائیویٹ فلائیٹ کے ذریعے تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کی بیرون ملک روانگی کی خبر تاجکستان پہنچے کے بعد نشر کی گئی۔

متعلقہ خبریں