عمران خان نے امریکی دفاعی تجزیہ کار کی ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی ائی حکومت ہٹائے جانے سے متعلق امریکی دفاعی تجزیہ کار کی ویڈیو شیئر کردی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر بائیڈن انتظامیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کہ کیا کسی کو امریکہ کی حکومت تبدیلی کی سازش کے بارے میں اب ابھی کوئی شبہ ہے؟ اس ویڈیو کو دیکھ کر تمام شکوک وشبہات کو ختم ہوجانا چاہیے کہ کس طرح ایک جمہوری منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر اس کی حکومت کو تبدیل کیا گیا ، واضح طور پر امریکا پاکستان میں ایک کٹھ پتلی وزیراعظم چاہتا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ 22 کروڑ آبادی کے حامل ملک کے منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر کٹھ پتلی وزیراعظم کو لایا گیا، امریکہ پاکستان میں فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم کا خواہاں تھا کیوں کہ امریکہ پاکستان کے یورپین وار میں غیرجانبدارانہ کردار سے خائف تھا ، کیا امریکہ کے اس اقدام سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟ ۔

خیال رہے کہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی اینڈ ملٹری تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ کا پاکستان سے متعلق فاکس نیوز کو دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، جس میں فاکس نیوز کی جانب سے ریبیکا گرانٹ سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کو کیا پیغام دیں گی جس کے پاس ایٹمی ہتھیار اور بہت بڑی فوج ہے اور امریکہ پاکستان سے بالکل خوش نہیں ہے ، اس صورتحال میں آپ پاکستان کو کیا پیغام دیں گے؟ جس پر امریکی خاتون نے کہا کہ پاکستان کو یوکرین کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے ، روس کے ساتھ معاہدے ختم کرنے ہوں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو کم کرنا ہوگا اور پاکستان میں امریکا مخالف پالیساں ختم کرنا ہوں گی، جس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کوتحریک عدم اعتماد ووٹ کے ذریعے ختم کردیا گیا، اوراب وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکا مخالف پالیسیاں ختم کرے اور روس کے ساتھ تعلقات کو بھی ختم کرے۔

متعلقہ خبریں