کوئٹہ دھماکہ، 2افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ دھماکہ، 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے شہر کوئٹہ سے تشویش ناک اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت بدھ کی شب کو زور دار دھماکے سے لرز گیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ان کا بتانا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دھماکے کی جگہ پر آگ لگی ہوئی ہے۔دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات تک دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں