وزیراعظم عمران خان کا عامر لیاقت کو فون ، تیسری شادی پر مبارکباد دی

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی۔اس متعلق انہوں باقاعدہ اعلان گذشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی نویلی دلہن کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے کیا۔عامر لیاقت حسین کو تیسری شادی پر سوشل میڈیا سمیت سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی مبارکباد دی جا رہی ہے۔عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا مشکور جنہوں نے فون کر کے شادی پر مبارک باد دی، شکریہ وزیراعظم صاحب۔عامر لیاقت نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو ٹیگ بھی کیا۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت کے نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔نکاح کی تقریب میں پی ٹی آئی کی جانب سے صرف رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی شریک ہوئے، جمال صدیقی عامر لیاقت کے ساتھ ایم پی اے ہیں۔عامر لیاقت نے لودھراں کی سیدہ دانیہ شاہ سے نکاح کیا ہے، دلہن کی عمر 18 سال ہے۔علاویں ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔49سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں اپنے تمام خیر خواہوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے دعا کریں، میں ابھی اندھیری سرنگ سے گزرا ہوں، یہ ایک غلط موڑ تھا۔دوسری جانب عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیان جاری کیاہے۔سیدہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر عامر لیاقت کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دانیہ نے لکھا کہ ہم ایک بہتر ازدواجی زندگی کے لیے تیار ہیں۔دانیہ شاہ نے دلہن بنے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ عامر لیاقت بچپن سے میرے آئیڈیل تھے۔

متعلقہ خبریں