امریکہ آئین کی بالادستی ساتھ ہے،امریکا نے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز خط کے الزامات پھر مسترد کردیے

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ آئین کی بالادستی کے ساتھ ہے، یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کے دوسرے ممالک کیلئے بھی ہیں، ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے،امریکا نے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز خط کے الزامات پھر مسترد کردیے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے امریکا قانون کی حکمرانی اور اس کے تحت برابری کے اصولوں کو سپورٹ کرتا ہے۔امریکہ محکمہ خارجہ سے صحافی نے سوال کیا کہ امریکا پر الزام ہے کہ امریکہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت گرانے کی کوشش میں ملوث ہے، جس پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ امریکہ آئین کی بالادستی، اور جمہوری اصولوں کے ساتھ ہے۔ یہ اصول صرف پاکستان نہیں دنیا کے دوسرے ممالک کیلئے بھی ہیں۔ہم کسی ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتے۔

گزشتہ ہفتے بھی امریکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں نا مداخلت کررہے ہیں نا ہی کسی قسم کی کوئی دھمکی دی ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ نیڈ پرائس نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی مداخلت سے متعلق کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب امریکہ پر عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، امریکہ نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر کوئی خط جاری نہیں کیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئینی عمل کا احترام کرتے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے احسن اقبال کا ٹوئٹ اور سفارتخانےکاری ٹوئٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کس حیثیت سے احسن اقبال کاٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا تھا؟ عمران خان کونکالنےکےٹوئٹ کاامریکی سفارتخانےسےکیاتعلق تھا پی ڈی ایم بیرونی طاقتوں کی آلہ کاربن کرسلیکٹڈثابت ہوگئی ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہےاوراپوزیشن سپورٹ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نوازشریف کی طرح نہیں کہ خلاف فیصلہ آئے تو حملہ کر دیں ہم اداروں کومضبوط کرنے آئے ہیں اداروں کو تگڑا کریں گے قومی سلامتی کمیٹی میں مراسلہ دکھایاگیاجس پربات چیت ہوئی قومی سلامتی کمیٹی نےکہاکہ سازش ہےجواب دیناچاہیے عمران خان ان کی طرح نہیں جو جندال کو بغیر ویزا آنے دے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو واپس لانا چاہتے ہیں پی ڈی ایم کی مینوفیکچرنگ باہرہوئی ہےسیاست یہاں کررہی ہے منصوبہ یہ تھاکہ 6، 8 ماہ پی ڈی ایم آئےگی ہمارےکام ختم کرے گیا شہبازشریف وزیراعظم نہیں بنیں گےپہلےبھی کہاتھا آج بھی کہتاہوں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان ملک توڑنےکی بات نہیں کر رہا ہے قوم کیلئےکھڑا ہے یہ سارےلوگ مل کر حکومت گرانےکی سازش کر رہے ہیں ہماری قوم کبھی بھی خودداری پرسودانہیں کرےگی ہمیں جوبھی پیشکش کرتا ہے عمران خان کا جواب ہےدفع ہو جاؤ، سپریم کورٹ کا ہرحکم سرآنکھوں پرہے۔

متعلقہ خبریں