یوکرینی عوام سے یکجہتی، ریسٹورنٹ نے رشین سلاد کو مینیو سے ختم کردیا

فورٹ کوچی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں قائم ریسٹورنٹ نے یوکرین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے رشین سلاد کی فراہمی بند کردی۔روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے کے بعد ماسکو کو عالمی پابندیوں کو بھی سامنا ہے جبکہ یورپ اور امریکا نے اپنے ممالک میں روس کی تمام مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی۔بھارتی ریاست کیرالہ میں قائم ایک ریسٹورنٹ نے بھی روس کے حملے کے خلاف اور یوکرینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مینیو سے رشین سلاد ختم کرنے کا اعلان کردیا ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کہا کہ اب کسی بھی گاہک کو اُس وقت تک ٹیبل پر رشین سلاد نہیں دی جائے گی جب تک روس یوکرین کے خلاف جارحیت کو بند نہیں کردیتا۔ انتظامیہ نے ہوٹل آنے والوں سے معذرت کرتے ہوئے اُن سے بھی یوکرینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فورٹ کوچی میں قائم کاشی آرٹ کیفے اینڈ گیلری نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد یوکرین کے عوام سے یکجہتی ہے، انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کے داخلی مقام پر بھی اس حوالے سے نوٹس بورڈ پر اپنا فیصلہ تحریر کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں