مشہورریسلر،انڈر ٹیکر شارک کے سامنے ڈٹ گئے

آسٹن، ٹیکساس: مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلوان، انڈرٹیکر کی ایک ویڈیو بہت مقبول ہورہی ہے۔ اس میں سے وہ ساحل پر کھڑے ہیں اس کے شفاف پانی میں ایک چھوٹی شارک ان کے پاس گھوم رہی ہے اور انڈرٹیکر کسی خوف کی بجائے اطمینان سے کھڑے اسے دیکھ رہے ہیں۔

یہ ویڈیو ان کی بیگم مشیل مک کول نے ریلیز کی ہے جسے ’میرا محافظ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ان کی بیگم ساحل کے پاس موجود ہیں جبکہ ان سے تھوڑی دور انڈرٹیکر پانی میں کھڑے ہیں اور شارک ان کے اردگرد گھوم رہی ہے۔اس پر ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ اس سیارہ زمین پر کوئی شے نہیں جو ان (انڈرٹیکر) سے نمٹ الجھ سکے۔ واضح رہے کہ 58 سالہ مشہور ریسلر نہایت اطمینان کے ساتھ وہاں کھڑے دکھائی دیتے ہیں جبکہ شارک جھپٹ کر کسی بھی وقت حملہ کرسکتی ہے۔ دنیا بھرکے ساحلوں پر شارک عام افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی یا موت سے ہمکنار کرچکی ہیں۔

انڈرٹیکر کا اصلی نام مارک کیل اوے ہے اور ان کی یہ ویڈیو 9 جولائی کو ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کی بیگم نے بعد میں انکشاف کیا کہ یہ نرس شارک ہے جو عموماً حملہ نہیں کرتی۔ تاہم اس وقت انہیں اور ان کے شوہر کو اس کا کچھ بھی علم نہ تھا۔

متعلقہ خبریں