آسٹریلوی ساحل پر سات فٹ طویل سیلنڈر نما شے نمودار، عوام سےاحتیاط کی اپیل

پرتھ: آسٹریلیا کے ساحل پر اچانک ایک سات فٹ طویل، سیلنڈر نما شے نمودار ہوئی ہے جو دیکھنے میں کسی خلائی کیپسول کی مانند دکھائی دیتی ہے۔ عوام حیران ہیں اور پولیس نے عوام کو ان سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔

یہ تانبے کے ایک بڑے برتن جیسی دکھائی دیتا ہے جو مغربی آسٹریلیا کے ایک چھوٹے سے شہر گرین ہیڈ کے ساحل پر نمودار ہوا ہے۔ پولیس اس پر تفتیش کر رہی ہے اور عوام سے کہا ہے کہ شاید اس میں نقصاندہ مواد موجود ہوسکتا ہے اور کچھ لوگوں نے اسے اڑن طشتری بھی قرار دیا ہے۔

ایک طبقے کا خیال ہے کہ شاید یہ ملائیشیا کے لاپتہ ہوجانے والے طیارے ایم ایچ 370 کے انجن کا ٹکڑا ہوسکتا ہے۔ لیکن اب تک کسی بھی شے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔عوام نے سوشل میڈیا پر اس تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس کی رنگت تانبے جیسی دکھائی دیتی ہے۔ یہ ایک دوردراز ساحل پر نمودار ہوا ہے جہاں لوگوں کی آمدورفت بھی کم ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر اس کی اونچائی دومیٹر ہے جس پر سمندری مخلوق بارنیکلز چمٹے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ شاید یہ کسی خلائی راکٹ یا سیارچے کا حصہ ہے جو آسمان سے سمندر برد ہونے کے بعد اب ساحل پرآپہنچا ہے۔ بعض حلقوں کے مطابق یہ بھارتی خلائی مشن کا حصہ بھی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں