گھی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور(نیوز ڈیسک)گھی مینوفیکچرز نے ایک کلودرجہ دوم گھی کی قیمت میں 5 روپے اور ایک لیٹرکوکنگ آئل کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔جس کے بعد پرچون سطح پر درجہ دوم گھی کی قیمت 500 روپے سے بڑھ کر 505 روپے کلو ہو گئی ہے۔495 روپے والا گھی اضافے سے 500روپے کلو اور485 روپے کلو والا گھی 490 روپے کاہو گیا۔درجہ دوم کوکنگ آئل10روپے اضافے سی518 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ۔ پرچون سطح پر درجہ دوم آئل520 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے ۔نئی قیمتوں کا فوری اطلاق کردیا گیا۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا، جس پر آج رات 12 بجے سے اطلاق شروع ہوگیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے آج مہنگائی ہے، ماضی کی حکومت کے فارمولے پر جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 205 روپے ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے البتہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے روپے کو استحکام ملے گا، آئی ایم ایف نے بھی پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک ریلیف دینے سے انکار کیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ عوام پر کسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیے مشکل فیصلہ تھا، سابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فکس کیا، جس کی وجہ سےآج ہمیں مشکلات کا سامنا ہے مگر وزیراعظم شہبازشریف نے قیمتوں میں اضافے کا یہ مشکل فیصلہ لیا ہے۔

متعلقہ خبریں