بھارت نے جاسوسی کے لیے پاکستان میں مختلف قسم کی ڈیوائسز بھیجنا شروع کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے جاسوسی کے لیے پاکستان میں مختلف قسم کی ڈیوائسز بھیجنا شروع کر دی ہیں۔ ڈیوائسز روزانہ غباروں کے ذریعے سے پھینکی جا رہی تھی۔گجرات کے سرحدی علاقوںسے 4 جی پی ایس ریڈیو ساؤنڈ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔سول ڈیفنس آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈیوائسز کے ذریعےہوا اور آوازوں کا ڈیٹا لیا جا رہا تھا۔یادرہے کہ بھارت پاکستان میں جاسوسی کے لیے ماضی میں بھی مختلف ہتھکنڈے اپناتا رہا ہے ، کلبھوشن یادیو کی زندہ گرفتاری اس کی تازہ مثال ہے۔

متعلقہ خبریں