بچی ’پارروی ‘ کی نقل کی گئی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین کی ’پارروی ‘ ویڈیو کی نقل کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔دنیانیر مبین کی طرح ایک بچی نے بھی اس ویڈیو کو کاپی کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ویڈیو میں بچی کو کسی پہاڑی علاقے میں دیکھا جا سکتا ہے۔بچی کے والد چٹائی پر دیگر بچوں کے ہمراہ بیٹھ کر گوشت کاٹنے میں مصروف ہیں جب کہ اس موقع پر بچی کیمرے کو اپنے والد کی جانب کرکے کہتی ہے ’ ہائے گائز یہ میں ہوں، یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہو رہی ہے۔بچی کی اس ویڈیو کو لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے بچی کی تعریف کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر مختصر سی ویڈیو کے ذریعے وائرل ہونے والی وی لاگر دنانیر مبین نے ماڈلنگ کے بعد اب باقاعدہ اداکاری میں قدم رکھ دیا ہے۔ایک انٹرویو میں دنانیر مبین نے شکوہ کیا کہ لوگ انہیں پرچی کہتے ہیں، انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دور دور تک کسی ہدایتکار یا اداکار سے کوئی تعلق نہیں تھا، انہیں آفر کے ذریعے ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا تھا۔دنانیر نے مزید کہا کہ کبھی کبھار انہیں یہ باتیں بہت دکھ دیتی ہیں، کوئی اچھا کام کر رہا ہے تو اس میں برائی کیا ہے۔ شروع ہی سے فیملی نے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔گذشتہ سال دنانیر کی مختصر سی ویڈیو نے دنیا بھر میں لوگوں کو ہسنے پر مجبور کر دیا تھا۔ ۔ اس ویڈیو میں دنانیر نے اپنے مخصوص لہجے میں کہا کہ ”یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارری ہو رہی ہے”۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اسے نہ صرف پاکستان میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا بلکہ اسے سرحد پار بھارت میں بھی خاصی مقبولیت حاصل ہوئی، دنانیر کی اس ویڈیو پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد سے دیکھنے والوں کا اضافہ ہو رہا ہے ۔ دنانیر کی اس ویڈیو کی مقبولیت کے بعد بھارت کے معروف یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے ان کی ویڈیو پر ایک ریپ گانا بھی تیار کیا جسے خوب پسند کیا گیا۔دنیا نیر نے بتایا کہ یہ ویڈیو وائرل ہونے کا سوچ کر یا ایسی کسی نیت سے نہیں بنائی تھی ، انہوں نے بتایا کہ نتھیا گلی گھومنے کے بعد جب ایک مقام پر کھانا کھانے کے لیے رُکی تو اس وقت اچانک سے موبائل نکال کر میں نے یہ ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کر دی، مجھے اندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ ویڈیو اتنی وائرل ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں