اتنے چھوٹے گرائونڈ میں جلسہ؟عمران خان کی ایبٹ آباد جلسے کے حوالے سے شکوے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ایبٹ آباد میں چھوٹے گراؤنڈ میں جلسہ رکھنے پرتحریک انصاف خیبرپختونخوا قیادت اور ضلعی انتظامیہ سے شکوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ایبٹ آباد میں جلسے کیلئے ہیلی کاپٹر پر پہنچے تو ان کا استقبال وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور صوبائی رہنماؤں نے کیا اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کو یہ شکوہ کرتے ہوئے سنا گیا کہ ”آپ نے اتنی چھوٹی گراؤنڈ میں جلسہ رکھا ہے“۔

متعلقہ خبریں