کوہلی کون ہے؟ برازیلین فٹبالر کا کرکٹر کو پہچاننے سے انکار، ویڈیو وائرل

برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز رکھنے والے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہچاننے سے انکار کردیا۔

گوگل کی سرچ انجن میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سرفہرست ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر انکے فالوورز کی تعداد کئی عظیم کرکٹرز سے زیادہ ہے۔

معروف یوٹیوبر اسپیڈ کی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ برازیل کے اسٹار فٹبالر سے ویرات کوہلی سے متعلق سوال کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

اسپیڈ نے عظیم فٹبالر رونالڈو سے چند سوالات کیے جو مندرجہ ذیل ہیں:

یوٹیوبر نے سوال کیا کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ جس پر فٹبالر نے جواب دیا کہ ’’کون، نہیں جانتا‘‘۔

اسپیڈ نے دوبارہ سوال دوہرایا اور کہا کہ کوہلی ایک کھلاڑی ہیں آپ اُنہیں نہیں جانتے؟ جس رونالڈو نے جواب دیا کہ وہ یہاں زیادہ مقبول نہیں!۔

یوٹیوبر کے تصویر دیکھانے پر رونالڈو نے کوہلی کو پہچانے اور کہا کہ وہ بابراعظم کی طرح ہے۔

متعلقہ خبریں