قومی کرکٹر شاداب خان پنجاب پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق شاداب خان کی سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہیں پنجاب پولیس کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کییا اور آئی جی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے شاداب کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ اعزازی ڈی ایس پی بننے کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔

متعلقہ خبریں