پاکستان کیخلاف میچ میں وسیم اکرم نے سری لنکن بولر کو ٹپس دیں

دبئی(این این آئی) سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکا کے فاسٹ بولر دلشان مادوشانکا کو فاسٹ بولنگ کے گر سکھائے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہونے کی وجہ سے دبئی میں ہیں، انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر دلشان مادوشانکا کو ٹپس دیں۔وسیم اکرم کی جانب سے ٹپس دینے کے وقت سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور دیگر سپورٹ اسٹاف بھی موجود تھا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ بولر کو خاص طور پر سوئنگ کے بارے میں بتایا۔وسیم اکرم ہمیشہ گراونڈز میں اپنے اور حریف ٹیموں کے بولرز سے ملاقات کرتے رہتے ہیں، وہ نوجوان فاسٹ بولرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں