اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف کے بیٹے نے پاکستان کی انڈر 14 شطرنج ٹیم کے لیے کوالیفائی کر لیا۔معید یوسف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’اب تک میری زندگی کے سب سے قابل فخر لمحات میں سے ایک یہ تھا کہ میں نے پہلی بار ایک گولفر کے طور پر بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے پاکستان کا کوٹ پہنا، یہ 25 سال پہلے کی بات ہے۔
Until now, one of the proudest moments of my life was the first time I wore Pakistan’s official colours to represent the country internationally as a golfer. This was 25 years ago. Alhamdulillah my son has made me even prouder this week… pic.twitter.com/we1LXC0EYv
— Moeed W. Yusuf (@YusufMoeed) June 23, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کی انڈر 14 شطرنج ٹیم کا حصہ بننے کے لیے کوالیفائی کر کے الحمدللہ میرے بیٹے نے میرا سر فخر سے اور بلند کر دیا، میرے بیٹے نے ابھی ویسٹ ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا، اُسے سبز بلیزر میں دیکھنے سے میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا۔سابق مشیر برائے این ایس اے نے کہا کہ انہوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں داخل ہونے کے بعد گولف چھوڑ دیا، میں اپنے بیٹے کو اسی کورس میں رہنے کی ترغیب دینے کے لیے پرعزم ہوں، ان کی اور ان کے ساتھیوں کی مستقبل کی کامیابی اور خوشی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں۔