بچپن میں شہزادے سے شادی کرنا چاہتی تھی ، میری ’’سوئنگ کے شہزادے‘‘ سے شادی ہو گئی ، شنیرا اکرم

لاہور(نیوز ڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ بچپن میں وہ شہزادے سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور ان کی یہ خواہش وسیم اکرم کے ساتھ شادی کی صورت میں پوری ہو گئی۔ ویب سائٹ ’’پڑھ لو‘‘ کے مطابق وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم گزشتہ دنوں اداکارومیزبان احسن خان کے ٹی و ی شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ازدواجی سفر کے کچھ پوشیدہ گوشوں سے پردہ اٹھایا۔55 سالہ وسیم اکرم نے احسن خان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شنیرا سے پہلی بار آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک دوست کی باربی کیو پارٹی میں ملے تھے۔

وہ اس وقت آسٹریلیا میں ہونے والی کرکٹ سیریز میں کمنٹری کررہے تھے۔ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے بتایا کہ ”میں بچپن میں کسی شہزادے سے شادی کی خواہش مند تھی۔مجھے چند سال قبل گھر سے اپنی بچپن کی ایک ڈائری ملی، جس میں میں نے لکھ رکھا تھا کہ ”خدایا، میں کسی دور دیس کے شہزادے سے شادی کرنا چاہتی ہوں اور ایک شہزادی کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔۔۔ اور آپ دیکھیں کہ میری ’’سوئنگ کے شہزادے‘‘ کے ساتھ شادی ہو گئی جو دوردیس کا باسی بھی ہے اور میں روزانہ شہزادیوں جیسے خوبصورت ملبوسات بھی پہنتی ہوں اور شہزادیوں جیسی زندگی گزار رہی ہوں“۔

متعلقہ خبریں