سرفراز کی اہلیہ کو فیورٹ بھابھی کہنے پر ثانیہ مرزا کا بابراعظم سے شکوہ

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے سرفراز کی اہلیہ کو فیورٹ بھابھی قرار دینے پر ثانیہ مرزا خفا خفا نظر آئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پرو ائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور بابر اعظم کے ورچوئل انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شعیب نے بابر سے ان کی فیورٹ بھابھی کے بارے میں پوچھا۔شعیب نے بابر سے پوچھا کہ کوئی ایک فیورٹ بھابھی کا نام بتائیں ؟ سوال کرنے کے بعد شعیب نے بابر کو تنبیہ بھی کی کہ دھیان سے نام لینا سب بھابھیاں دیکھ رہی ہیں۔شعیب کے سوال پر بابر نے صرف ایک نام بتانے کا سن کر حیرانی کا اظہار کیا تاہم بعد ازاں کپتان نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی پسندیدہ بھابھی قرار دیا۔

بابر اعظم کے جواب پر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کچھ خفا خفا نظر آئیں اور انہوں نے کپتان سے شکوے بھی کیے۔ثانیہ نے شعیب کے سوال کے جواب میں پہلے بابر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا اور ساتھ شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بابر کے کھانے ہمارے ساتھ، چائے ہمارے ساتھ، خاطر کریں ہم ان کی، ہمارے گھر میں بابر سوتے ہیں اٹھتے ہیں لیکن ہم ان کے فیورٹ نہیں ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟۔

متعلقہ خبریں